محمود بوٹی کا پٹواری تبادلہ ہونے پر سرکاری ریکارڈ لے کر غائب

    محمود بوٹی کا پٹواری تبادلہ ہونے پر سرکاری ریکارڈ لے کر غائب

  

  لاہور(اپنے ننمائندے سے)محمود بوٹی پٹواری کی ٹرانسفر کا معاملہ، پٹواری ریکارڈ لیکر روپوش ہوگیا،ڈپٹی کمشنر لاہور آڈر واپس لیں گے تو ریکارڈ واپس ہو گا،محمد الطاف پٹواری نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ تحصیل شالیمار کے پٹواری محمد الطاف کو گذشتہ روزموضع محمود بوٹی سے ٹرانسفر کردیا گیا اور قذافی شاہ دین پٹواری کے آرڈرکر دئیے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مہر عبدلرؤف کے آڈر ملتے ساتھ ہی پٹواری محمد الطاف ریکارڈ لیکر غائب ہوگیا پٹوار خانے کو بھی تالے لگا دئیے۔تب ہی واپس آؤں گا جب  ڈپٹی کمشنر لاہور میری محمود بوٹی میں دوبارہ پوسٹنگ کریں گے پٹواری محمد الطاف نے اپنی عدالت لگا کر قذافی شاہ دین کی تعیناتی، اور چارج واپس کرنے سے صاف انکار کردیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -