سروسز ہسپتال میں پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ریٹائر ڈملازم کے اعزاز میں تقریب

سروسز ہسپتال میں پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ریٹائر ڈملازم کے اعزاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے نرسنگ ہاسٹل میں کام کرنے والے ملازم اسلم مسیح کی ریٹاہرمنٹ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر محمد زاہد،ڈاکٹرمحمدقذافی،چیف سینٹری انسپکٹر رانا اختر یعقوب، سسٹر ارشاد اور رشید مغل، محمد راشد، لیاقت مغل اور ہسپتال کے دیگر ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اسلم مسیح اور اس کے اہلخانہ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے  گئے۔
 اس قدر عزت افزائی پر اسلم مسیح کے چہرے پر مسکراہٹ اور انکھوں میں خوشی کے آنسوجھلک رہے تھے۔اس موقع ر ایم ایس ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا کہ محنتی اورفرض شناس ملازمین کو محکمہ یا ادارہ ہمیشہ یاد رکھتا ہے۔ پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کہا کہ اسلم مسیح کو ادارے کے لئے بیش قدر خدمات پر انہیں ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔