یو ایچ ایس اکیڈمک کونسل کا اجلاس،دو سالہ ڈگری پروگرام کی منظوری

یو ایچ ایس اکیڈمک کونسل کا اجلاس،دو سالہ ڈگری پروگرام کی منظوری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی اکیڈمک کونسل کا 28واں اجلاس پیر کے روز وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں ہیلتھ انفارمیٹکس، ٹیلی ہیلتھ اورآرٹیفیشل انٹیلی جنس میں دو سالہ ماسٹر ڈگری پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایم ڈی کی 11سپیشلٹیز میں لیول فور پروگرامز کے نصاب کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے 6ماہ کی انٹرشپ لازمی قرار دی گئی۔

دو سالہ بی ایس سی پوسٹ آر این نرسنگ پروگرام کیلئے پاکستان نرسنگ کونسل کا مجوزہ نصاب لاگو کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں میڈیکل کالجوں کے الحاق اور انسپکشنز سے متعلقہ مسائل زیر غور آئے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ ایم بی بی ایس کے نصاب کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ نصاب کی تیاری یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس جلدبلائیں گے۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر معروف عزیز،رجسٹرار ڈاکٹر اسد ظہیر،پروفیسر عارف تجمل، پروفیسر الفرید ظفر، پروفیسر امجد سمیت میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز شریک ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -