کورونا کے خاتمہ تک پارکس نہ کھولے جائیں،گریٹر پارک انتظامیہ
لاہور(خبرنگار)گریٹر اقبال پارک انتظامیہ اور سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے مکمل خاتمے تک پارکس نہ کھولے جائیں۔حکومت نے پارکس کھولنے کے احکامات تو دے دئیے ہیں مگر کورونا پھر سے پھیلنے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔کورونا سے اموات کی شرح بڑی مشکل سے کم ہوئی ہے۔ پارکوں میں لوگوں کے آنے سے یہ وبا دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے۔ پارکس اور مزاروں کو بند رکھا جائے تو کوئی حرج نہیں۔اس میں انتہائی چیزوں کو کھولنا مجبوری ہے تاہم عیش و آرام والے مقامات کو بند رکھنے سے کوئی نقصان نہیں ہو گا۔
اس میں حکومت کو چاہیے کہ پارکوں کو فی الحال بند رکھیں اور کورونا کے مکمل خاتمے تک پارکس کو نہ کھولا جائے۔