ہیریٹیج سائنس کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،کیپٹن(ر) مشتاق احمد

  ہیریٹیج سائنس کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،کیپٹن(ر) مشتاق احمد

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی پنجاب کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ہیریٹیج سائٹس کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور حکومت تاریخی مقامات کے اردگرد تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائے گی وہ سیکرٹری سیاحت کا چارج سنبھالنے کے بعد محکمانہ بریفنگ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈی جی آرکیالوجی الیاس گل اور ڈپٹی کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز حافظ غضنفر نے بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر مقصود ملک اور ڈ پٹی ڈائریکٹر عتیق احمد بھی موجود تھے۔   پنجاب میں 415 آثار قدیمہ اور 3 ورلڈ ہیریٹیج سائٹس ہیں، 70 مقامات کی دیکھ بھال آثار قدیمہ ڈائریکٹوریٹ کے پاس ہے جبکہ 11 آثار قدیمہ کو یونیسکو نے سیمی ورلڈ ہیریٹیج سائٹس قرار دے رکھا ہے۔سیکرٹری ٹورازم نے کہا کہ واں بھچراں میانوالی میں شیرشاہ سوری دور کی پانی کی 2 باؤلیاں محفوظ بنائی جائیں گی۔ اسی طرح کوٹلی مقبرہ گوجرانوالہ کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ 

 انہوں نے ہدایت کی کہ آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے بعد متواترنگرانی بھی کی جائے اور بحال شدہ آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اعتماد میں لیا جائے۔ کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کہا کہ قومی ورثے کی بحالی پر وزیراعلی عثمان بزدار کا خصوصی فوکس ہے۔ انہوں نے کھاریاں میں پانی کی تاریخی با?لی کے پاس تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ معاملہ کمشنر گوجرانوالہ کے نوٹس میں لایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -