بہترین معاشی پالیسیو ں سے معیشت درست سمت پر گامزن، عدنان ڈوگر

بہترین معاشی پالیسیو ں سے معیشت درست سمت پر گامزن، عدنان ڈوگر

  

 ملتان(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف سٹی کے صدر ملک عدنان ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی سے جزوی حد تک تو اتفاق کیا جاسکتا ہے جبکہ کورونا وبا اور کچھ اپنے مہربانوں کی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروش مافیا کا بھی مہنگائی میں بڑا عمل دخل ہے جن کے خلاف حکومت سخت اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن اپوزیشن کے پاس عقل نام کی کوئی شئے ہوتی تو وہ اس مہنگائی کو کورونا سے متاثرہ ممالک کے تناظر میں دیکھتی کہ دنیا کی کتنی(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 معیشتین کورونا وبا کی نذر ہوگئی ہیں جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے بیک وقت کورونا سے نبرد آزما ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی عوام کو بھی تنہا نہیں چھوڑا احساس پروگرام کے ذریعے ہرممکن ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر مکمل فوکس کیئے ہوئے ہے ن لیگ اپنے اقتدار کے دوران غیر پیداواری منصوبوں پر اربوں روپے کے اخراجات ملک کو دیوالیہ کی نہج تک پہنچا گئی تھی اگر وزیراعظم عمران خان اقتدار سنبھالتے ہی معیشت پر توجہ نہ دیتے تو ہم معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکے ہوتے اور مہنگائی کی شرح کہیں زیادہ ہوتی تحریک انصاف کی حکومت نے معاشی طور پر بہتر پالیسی اختیار کرکے ملکی معیشت کو درست سمت گامزن کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا بہتری کی جانب سفر بارے تو تمام معاشی ماہرین بھی اعتراف کررہے ہیں ماسوائے عوام کے مسترد شدہ ٹانگہ پارٹی اپوزیشن سیاستدانوں کو نظر نہیں آرہی اس وقت پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہے ملک کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے اور جلد ملک میں مہنگائی کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

عدنان ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -