ویسٹ کمپنیوں کے ملازمین محنت کے ساتھ کام کرتے ہیں،سبطین خان

ویسٹ کمپنیوں کے ملازمین محنت کے ساتھ کام کرتے ہیں،سبطین خان

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے "خدمت مہم" میں کام کرنے والے عملے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے کام کی تعریف کی اور کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ملازمین انتہائی لگن اور محنت کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ تمام عملہ کا جذبہ قابل قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت مہم کی کامیابی عوام کے ذمہ دارانہ کردار سے مشروط ہے۔ عوام خدمت مہم میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں اور شہروں کی خوبصورتی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سبطین خان نے کہا کہ خدمت مہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی عوامی مسائل میں دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔ اس مہم کی کامیابی سے پنجاب ایک ماڈل صوبہ کے طور پر منفرد اور نمایاں ہوگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ "خدمت آپ کی دہلیز پر" تب ہی بہتر ہو سکے گی جب ہم بحیثیت انفرادی اپنی ذمہ داریاں سمجھیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گلی محلوں، بازاروں، دیواروں، پبلک مقامات کی صفائی کا بہترین معیار یقینی بنائیں تاکہ ہمیں ایک صاف ستھرا پرفضا ماحول میسر آ سکے۔ سبطین خان نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے تمام اضلاع کے ایم سی عملہ کو قوم کا محسن قرار دیتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -