ملتان، ڈیرہ کرونا سے مزید 10ہلاکتیں،متعدد نئے کیس رپورٹ 

ملتان، ڈیرہ کرونا سے مزید 10ہلاکتیں،متعدد نئے کیس رپورٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، ڈیرہ، مظفر گڑھ، خان گڑھ، میلسی (خصوصی رپورٹر، نامہ نگار، سٹی رپورٹر)  نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں   مبتلا 8 مزید   مریض جاں بحق، اموات کی مجموعی  تعداد 809 ہو گئی  زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 68ہو گئی،21مریضوں کی حالت تشویشناک،  شبہ میں 59 مریض زیر (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
علاج،ادھر کورونا آئی سو لیشن کے دس وارڈز میں بستروں کی تعداد 331  ، 216 پر مریض،97 وینٹی لیٹرز  میں سے 15 وینٹی لیٹر خالی,ادھر چلڈرن کمپلیکس میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا دو بچے زیر علاج, فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان کے رہائشی 60 سالہ انوار  بی بی، 51 سالہ محمد اقبال، 60 سالہ مسز سکندر، 85 سالہ صغری بی بی، 71 سالہ محمد خالد، وہاڑی کے 50 سالہ محمد ندیم، ڈیرہ غازیخان کی 80 سالہ حیات خاتون، اور خانیوال کی 45 سالہ رخسانہ بی بی  نے دم توڑ دیا ،یوں یکم اپریل 2020  سے 31 مئی 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 809 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے جن میں سے 56 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 21مریضوں  کی حالت تشویشناک  ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 59 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 6ہزار 270 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 530 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر نشتر ہسپتال کا کورونا آئی سو لیشن وارڈ مریضوں سے بھر گیا ہے جہاں اس وقت 216 مریض زیر علاج ہیں  جبکہ  مختص 97 وینٹی لیٹرز میں سے 15 خالی رہ گئے ہیں جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد  331 کر دی گئی ہے،ادھر چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج میاں چنوں کے 4 سالہ عبدالمنان اور چیچہ وطنی کے 9 سالہ ریحان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث تاحال علاج جاری ہے ڈیرہ غازیخان میں کرو نا کے مزید دو مریض جاں بحق،اس سلسلہ میں فوکل پرسن ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ ہسپتال میں کرو نا کے دو مریض سمینہ سادات کی 55سالہ انور بی بی اور کوٹ مبارک کے 77سالہ منیر احمد کرونا کے باعث دم توڑ گئے انہوں نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کل 32مریض زیر علاج ہیں جن میں سے چھ وینٹی لیٹرز پر ہیں انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسینیشن کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے تاہم عوام کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔مظفرگڑھ ویکسینیشن سنٹر پر ویکسین ختم، ویکسی نیشن کے لیے آنے والے شہری پریشان، محکمہ صحت حکام نے خاموشی اختیار کر لی۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ یادگارچوک پر بنائے گئے کورونا ویکسینیشن سنٹر پر ویکسین ختم ہو گئی جس پر عوام پریشان ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ میں بنائے گئے سنٹر پر دوسری ڈوز کی ویکسین دستیاب ہی نہیں ہے عوام میں مایوسی کی لہردوڑ چکی ہے اور سارا سارا دن انتظار کے بعد لوگ گھروں کو مایوس لوٹ رہے ہیں جب اس بابت صحت حکام کو نشاندہی کی گئی تو انہوں نے بھی پراسرار خاموشی اختیار کرلی ہے عوامی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے ویکسین کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔کروناکی تیسری خطرناک لہرسے بچاوٗ کیلئے جمنیزیم ہال میں قائم کئے گئے ویکسینیشن سنٹرمیں سہولیات کا فقدان پارکنگ کیلئے سایہ دارجگہ نہ ہونے کے باعث ویکسینیشن کروانے آنے والے شہری اپنی موٹرسائیکل یاگاڑی کڑی دھوپ میں کھڑی کرنے پرمجبورہیں جبکہ ہال میں لگائے گئے پیڈسٹل فینزکارخ بھی سٹاف کی طرف ہوتاہے جبکہ  ویکسینیشن کے لئے آنے والے شہری سخت گرمی میں بغیرپنکھے کے بیٹھنے پرمجبورہیں سہولیات کے فقدان اورعدم توجہی کے باعث آٹھ لاکھ سے زائدکی آبادی پرمشتمل تحصیل میلسی میں مجموعی طور پر ساڑھے 24ہزار شہریوں نے ہی ویکسینیشن کروائی جوکہ انتہائی مایوس کن تعداد ہے جس کے مطابق کروناویکسینیشن جمنیزیم سنٹرمیں  تقریباًساڑھے 17ہزارشہریوں نے فسٹ ویکسینیشن کروائی ہے جبکہ تقریباًساڑھے پانچ ہزارشہریوں نے سیکنڈویکسینیشن کرواکے اپنی زندگیوں کو محفوظ کیا ہے کرونا وبا کی تشویش ناک صورتحال اور کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے پیش نظر نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں کرونا ایمرجنسی کے تحت ایڈہاک بنیادوں پر ڈاکٹرز کی بھرتی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے افس میں  میں تین رکنی کمیٹی جس میں پروفیسر ڈاکٹر زہرہ نازش، میڈیکل سپیشلسٹ اور اے ایم ایس ایڈمن نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر علی رضا شامل تھے نے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کیے۔ انٹرویو میں گزشتہ روز بھی امیدواروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ ان  بھرتیوں کا دورانیہ تین ماہ کا ہے اس دوران بھرتی کیے جانے والے میڈیکل آفیسرز کو اعزازیہ سمیت رسک الانس دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ بھرتی کیے جانے والے ڈاکٹرز کی لسٹ جلد شائع کر دی جائے گی کورونا وبا کے خاتمہ کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کاوشیں رنگ لانے لگیں۔کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد اور ویکسی نیشن سے مریضوں کی شرح میں واضح کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے اس حوالے سے بتایا کہ ضلع ملتان میں کرورنا مریضوں کی شرح کم ہو کر2.95 فیصد پر آ گئی ہے۔گزشتہروز 1426 مشتبہ افراد کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے جن میں سے 1384 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹیو جبکہ42 افراد کے نتائچ پازیٹیٹو آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 800 ٹیچرز کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے اور ٹیچرز کی ویکسی نیشن کا عمل مزید تیز کیا جارہا ہے۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ ٹیچرز کی ویکسی نیشن کا عمل  5 جون تک مکمل کر لیا جائے گا، سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ضلع میں 24 گھنٹوں کے دوران5942 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی اور ضلع ملتان میں ابتک1لاکھ74ہزار87 افراد کی کورونا  ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون میں شدت آ گئی ہے۔گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران 5 شہریوں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرائے گئے ہیں۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی  ہال سمیت5 کاروباری مراکز سیل کر دئے گئے ہیں۔پابندی کے باوجود شادی ہال میں انڈور میرج پارٹی جاری تھی۔شادی ہال کے مالک پر20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ماسک نہ پہننے پر31 افراد کو15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کو مجموعی طور پر98 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس