نصابی ضروریات کی تکمیل اداروں کی اولین ذمہ داری ہے،پروفیسر امجد
لاہور (پ ر)ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی اولین ذمہ داری طلبا کی سماجی تربیت اور ان کی نصابی ضروریات کی تکمیل ہے اور اسی سے طلبا کو معاشرتی ذمہ داریوں اور فرائض سے بھی روشناس کروایا جاسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز اورسٹی ٹریفک کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) حماد عابد نے بھی خطاب کیا۔