لاہور کالج برائے خواتین کی پروفیسر صائمہ بتول کا اعزاز

  لاہور کالج برائے خواتین کی پروفیسر صائمہ بتول کا اعزاز

  

لاہور(پ ر)پنجابی بزنس پروفیشنل ایسوسی ایشن اور جگت پنجابی سبھا کینڈا کی طرف سے ۹ مئی ۲۰۲۱ کو پنجابی گیت پنجابی کوتا اور پنجابی مضمون لکھ کر پیش کرنے کا مقابلہ کروایا گیا۔اس مقابلے میں پوری دنیاسے شاعروں اور ادیبوں نے حصہ لیا۔یہ مقابلہ آن لائن زوم پر ہوا۔پہلا انعام جیتنے  والے کو  ۱۰۰۰۰ روپیے انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازیا گیا جب کے دوسرے انعام حاصل کرنے والے کو  ۵۰۰۰ انعام اور  سرٹیفکیٹ دیا گیاپنجابی گیت مقابلہ جیتنے والوں میں کلونت کور چن فرانس سے اور سردار کرم سنگھ کریوال انڈیاسے، کوتا کا مقابلہ جیتنے والوں میں ڈاکٹر ستیندر جیت کور انڈیاسے جب کہ لیکھ مقابلہ جیتنے والی شخصیت پاکستان سے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ بتول ہیں۔مقابلہ جیتنے والوں کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ  کے ساتھ ساتھ سنہری مستقبل کی دعائیں بھی دی گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -