سی ایس ایس امتحانات میں انجینئرنگ یونیورسٹی نے  میدان مار لیا

 سی ایس ایس امتحانات میں انجینئرنگ یونیورسٹی نے  میدان مار لیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)رواں سال سینٹرل سپیریئر سروسز(سی ایس ایس) امتحانات میں یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے گریجوئٹس نے میدان مار لیا۔ سی ایس ایس امتحانات میں یونیورسٹی کے15 گریجوایٹس کامیاب ہوئے، جن میں 12 طلبہ جبکہ 3 طالبات شامل تھیں۔ یو ای ٹی گریجوائٹس کی کامیابی کے حوالے سے یونیورسٹی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے 05 گریجوائٹس نے ایڈمنسٹریشن،04 نے پوسٹل،  02طلبا نے پولیس،فارن سروسز،کسٹم، اطلاعات اور ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ کیلئے یو ای ٹی کا ایک ایک گریجوائٹ کامیاب ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند برسوں سے سپیریئر سروسز امتحانات میں  طالبات کی کامیابی کا تناسب بڑھ رہا ہے۔یو ای ٹی سے فارغ التحصیل طالبات نے  سی ایس ایس امتحانات میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر قوم کا سر  فخر سے بلند کردیا۔ نازش شہزادی، ثمرہ نذیر اور نائیلہ نذر نے امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے وومن ایمپاورمنٹ کی مثال قائم کردی۔

 ہے۔کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے بعد کمی آنے پر تعلیم سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوچکی ہے اس سلسلے میں حکومت نے اہم فیصلہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -