ایم ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی سالانہ آمدن، ریکوری میں ریکارڈ اضافہ

ایم ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی سالانہ آمدن، ریکوری میں ریکارڈ اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر) ایم ڈی اے ٹان پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی سالانہ آمدن اور ریکوری میں مالی سال 2020-21 میں ریکارڈ اضافہ۔ رواں مالی سال میں ٹان پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کا ماہ اپریل تک کا مطلوبہ بجٹ 245.042ملین رکھا گیا تھاجبکہ حاصل کردہ (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
ٹارگٹ 324.267ملین ہے۔اس طرح مطلوبہ ٹارگٹ کا حصول 132%رہاجبکہ مئی اور جون 2021 کی ریکوری ابھی مطلوبہ ٹارگٹ میں شامل نہیں کی گئی ہے۔ بجٹ2020-21 میں ٹان پلاننگ ڈائریکٹوریٹ میں مالی سال 2020-21میں کمرشلائزیشن کی مد میں اپریل تک کا ٹارگٹ 166.667    ملین رکھا گیا تھا جبکہ ماہ اپریل تک219.683 ملین کی آمد ن ریکارڈ کی گئی ہے جوکہ ٹارگٹ سے 32فیصد زائد ہے اسی طرح ایم ڈی اے کو بلڈنگ پلان کی مد میں ماہ اپریل تک 57.301ملین،جرمانے کی مد میں  43.489ملین،سب ڈویژن آف پلاٹ کی مد میں 1.062ملین،این او سی کی مد میں 0.770ملین، کلیئرنس آف سرٹیفیکٹ کی مد میں 1.616ملین اور کمبینشن /ڈی کمبینشن فیس کی مد میں 0.346ملین روپے کی آمدن ہوئی۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے ٹان پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی اے اس وقت ایک ٹیم ورک کی شکل میں کام کر رہا ہے۔ادارے کی بہتری اور ترقی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ادارے کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ادارے کو پاں پر کھڑا کر دیا ہے انشااللہ بہت جلد نئے پراجیکٹ لانچ کر کے ایم ڈی اے کی عزت اور وقار اور آمد ن میں مزید اضافہ کریں گے۔
اضافہ