رومی کاٹن، فیکٹری میں آگ، فائر فائٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ

رومی کاٹن، فیکٹری میں آگ، فائر فائٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ

  

 ملتا ن ( خصو صی رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے رومی فیبرکس میں آتشزدگی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اداروں کی بروقت کارروائی سے کوء جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ بجھانے کے امدادی عمل میں پاک فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔ابھی تک نہ کوئی کوئی زخمی ہے اور نا ہی کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔ فیکٹری کے اطراف کے دس گھر حفاظتی اقدامات کے تحت خالی کروائے گئے ہیں۔(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

علاقہ مکینوں سے اپیل ہے کہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہے۔80 فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا۔تمام اداروں سے آتشزدگی کے حوالے سے میٹنگ کی ہے۔ ٹیکنیکل ایکسپرٹ کیمطابق آگ کے مزید پھیلا کوئی امکان نہیں ہے۔کمشنر جاوید اختر محمود نے مزید کہا کہ تمام فیکٹریز اور حساس عمارات میں فائر الارم سسٹم کی انسپکشن کا حکم دیا ہے۔فیصلہ کیا ہے کہ فائر فائٹنگ کے سسٹم کو اب مزید اپ گریڈ کیا جائے گا۔ریسکیو کو ہدایت دی ہے کہ سسٹم اپ گریڈیشن کے حوالے سے جامع رپورٹ تیار کی جائے۔ریسکیو اور سول ڈیفنس آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کرائیں۔تمام کمرشل بلڈنگز اور انڈسٹریز سے ایس او یپز کے سرٹیفکیٹس لئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے معروف صنعت کار جلال الدین رومی کی کاٹن انڈسٹری کا دورہ کیا اور رومی کاٹن انڈسٹری میں لگنے والی آگ کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے  تحقیقاتی کمیٹی مختلف پہلوں کا جائزہ لے انہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری سے بے شمار لوگوں کا روزگار بھی وابستہ ہے آگ لگنے کی وجوہات میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لے کر جلتی دیا سلائی یا سلگتی سیگرٹ پھینکنے سمیت دیگر وجوہات کا تعین کیا جائے تاکہ اس کے مطابق کارروائی کے لیے پیش رفت کی جا سکے۔خانیوال روڑ کے قریبی نجی کاٹن فیکٹری میں لگنیوالی خوفناک آگ پر قابو پانے کیلئے فائر فائٹر مصروف دکھائی دیئے،فیکٹری میں لگنیوالی آگ کی وجہ سے ملحقہ پانچ گھروں کو بھی نقصان پہنچا،آگ کی وجہ سے متاثرہونے ظفرکھوکھر،ظفروینس،ساجدسپرا،بشیربلوچ،محمد ساجداورعلی کے مکانات زد میں آکر تباہ ہوگئے،لگنے والی آگ سے دوٹرانسفارمر اوردوکمبھے بھی جل گئے،تاہم آپریشن جاری ہے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -