چیمبر آف کامرس ڈیرہ کا ہنگامی اجلاس رومی فیبرکس میں آتشزدگی، بھاری نقصان پر اظہار افسوس، حکومت ملز بحالی کیلئے  تعاون کرے، لطیف پتافی، زاہد نظام

چیمبر آف کامرس ڈیرہ کا ہنگامی اجلاس رومی فیبرکس میں آتشزدگی، بھاری نقصان پر ...

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

اراکین کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر محمد لطیف خان پتافی منعقد ہوا اجلاس میں نائب صدر محمد زاہد نظام،ممبران ایگزیکٹو کمیٹی مرزا محمد اقبال، خواجہ محمد ارشد، ملک نذرحسین کھنڈوا، ملک ریاض احمد، مرزا ظفر اقبال، خلیل احمد خان علیانی، مرغوب علی بٹ، محمد اورنگ زیب،عطا شفیع تنویر شیخ، عبداللہ خان درانی، چوہدری توقیر حیدر، چوہدری خالد ریاض، زوار گداحسین شمسی، سرمد سلیم خوجہ، عبدالکریم خان کھوسہ، اشفاق سرور خان دستی، انور جان خان لغاری، شیخ عامر سلیم، شیخ محمد راشد، ملک غلام مصطفی عارف کھنڈوا، سابق صدوربیرسٹر عباس علی خان نصوحہ، سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، ڈاکٹر محمد حارث، سابق سینئر نائب صدور سردار شہباز علی خان نصوحہ، شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی اور محمد مجا ہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبر نے شرکت کی ہنگامی اجلاس میں صدر چیمبر آف کامرس خواجہ جلال الدین رومی کی ملز رومی فیبرکس میں خوفناک آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تین روز میں بھی آگ پر قابو نہ پائے جانے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کے بڑے شہر میں بھی حکومتی اداروں کے پاس اتنے وسائل دستیاب نہیں تھے کہ آگ تین روز تک شعلے برساتی رہی اور فائر بریگیڈ سمیت متعلقہ ادارے 84 گھنٹوں میں بمشکل قابو پا سکے اراکین،عہدیداروں نے چیمبر کے صدر خواجہ جلال الدین رومی کو ملز میں آتشزدگی سے ہونے والے بھاری مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملز کی بحالی کے لئے خصوصی تعاون کیا جائے اور صنعتی اداروں کے آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کو جدید آلات فراہم کئے جائیں۔

لطیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -