نشتر روڈ، ٹرانسفارمر میں آگ،2دکانیں،4موٹر سائیکل جل کر راکھ

نشتر روڈ، ٹرانسفارمر میں آگ،2دکانیں،4موٹر سائیکل جل کر راکھ

  

 ملتان (  خصو صی رپورٹر  ) نشترروڑپر نجی پلازہ کے باہر لگے ہوئے ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی،چارموٹرسائیکلیں،دودوکانیں جل کر راکھ بن گئی،ریسکیو1122فائربریگیڈعملہ نیموقع پر پہنچ کر آگ پرقابوپالیاگیا،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ چہلیک کیعلاقے نشترروڑ پر واقع نجی پلازہ کے ساتھ باہر لگے ہوئے بجلی ٹرانسفارمر میں (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

نامعلوم وجوہات کی بناپر آگ بھڑک اٹھی،آگ بلند شعلوں نے نیچے کھڑی ہوئی چارموٹرسائیکلیں،دودوکانیں ایک میڈیکل سٹور،سرجیکل کیسٹورکو اپنی لپیٹ میں لیکر خاکستر کردیاگیا،واقع کی اطلاع پر ریسکیو1122فائربریگیڈ عملہ اورمتعلقہ پولیس نیجائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئیآ گ کو مزید پھیلنے سیروکتے ہوئے قابوپالیاگیا،ریسکیوترجمان کے مطابق ٹرانسفارمر پر لوڈ زیادہ ہونیکی وجہ سے آگ رونما ہوئی جس کی وجہ سے دوکانیں اور موٹرسائیکلوں کاتخمینہ لاگت معلوم ہوانہ ہوسکاتاہم آگ کی وجہ سیکوئی جانی نقصان نہ ہواہے،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

راکھ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -