پنجاب بھر میں تیز آندھی، بارش، ژالہ باری، ایک ہی خاندان کے 8افراد سمیت 17جاں بحق

  پنجاب بھر میں تیز آندھی، بارش، ژالہ باری، ایک ہی خاندان کے 8افراد سمیت 17جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور،اوکاڑہ،فیصل آباد، سرگودھا،گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں) پنجاب میں طوفان اور بارشوں سے مختلف علاقوں میں حادثات سے17افراد جان کی بازی ہار گئے۔اوکاڑہ میں 14، حویلی لکھا میں 2 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک شخص سکھیکی میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں شدید آندھی کے باعث گھر کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ بستی طارق آباد میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کیا۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اس افسوسناک حادثے کی وجہ سے پورے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔۔ مرنے والوں میں 35 سال طاہرہ بی بی زوجہ نذیر،42سالہ رانی بی بی زوجہ مقصود،70 سالہ علاں بی بی زوجہ وریام، 7 سالہ تنزیلہ دختر سلیم، 3 سالہ حارث ولد سیلم، 2 سالہ وارث ولد سیلم، 5 سالہ ضمن رضا ولد نذیر اور22 سالہ شگفتہ زوجہ ندیم شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 22سالہ کرن بی بی دختر مقصود، 16 سالہ اقراء دختر مقصود،20 سالہ عظمیٰ دختر رزاق اور 3 سالہ افشاں بی بی دختر مقصود شامل ہیں۔ جبکہ درخت گرنے اور دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق تین شدید زخمی ہو گئیحویلی لکھا کی نواحی بستی مولیا چشتی میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے دیوار گر گئی جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ مرحوم کا نام ناصر بتایا جا رہا ہے جس کی عمر 30 سال کے لگ بھگ اور چک نمبر 482 ج ب کا رہائشی تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ شخص کھیت میں پانی لگا رہا تھا کہ اس پر آسمانی بجلی گر گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آندھی اور بارش کی وجہ سے مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ انہوں نے حادثات میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے ہدایت کی ہے۔انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ریسکیو 1122 اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔دوسری جانب لاہور میں آندھی اور بارش کے باعث 200 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کو بارش سے بھی ریلیف نہ ملا، شہر کے بیشتر علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔طوفانی بارش کے دوران مکان کی چھت گر گئی، ایک کمسن بچی جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی،گزشتہ رات طوفانی بارش کے دوران شاہد کے مکان کی چھت گر گئی اور چھ افراد مصباح زوجہ شاہد35سالہ، ماہ نور دختر شاہد عمر تین سال، طیب ولد شاہد عمر پانچ سال، عدیلہ زوجہ بلال، عنایہ فاطمہ دختر بلال عمر تین سال، شاہ میر ولد بلال عمر دو سال ملبے تلے دب گئے،


 بارش

مزید :

صفحہ اول -