چیئرمین نیب سے چینی سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

چیئرمین نیب سے چینی سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی  اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی سفیر نے پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کی کاوشوں کو سراہا۔ پیر کو پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے سفارتخانہ کے پولیٹیکل سیکشن کے ڈائریکٹر وانگ شنگ جی  کے ہمراہ  نیب ہیڈکوارٹر کا دورہ کیااور چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سے ملاقات کی۔ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں باہمی قانونی معاونت، اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن اور انسداد بدعنوانی کیلئے استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹریننگ کے شعبے میں تعاون زیر بحث آیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چینی سفیرکو بتایا کہ جس طرح دنیا کے تمام ادارے کام کر رہے ہیں اسی طرح  نیب ”احتساب سب کا“کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کی وجہ سے ملک سے کرپشن کے خاتمے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ چینی سفیر نے چیئرمین نیب کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کی کاوشوں کو سراہا۔ چین اور پاکستان نے کرپشن کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ 

چیئرمین نیب ملاقات

مزید :

صفحہ اول -