حکومت کاپٹرولیم مصنوعات  کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کاپٹرولیم مصنوعات  کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلئے سیلز ٹیکس میں ایڈ جسٹمنٹ کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108.56 روپے  جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 110.76 روپے برقرار رہے گی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے اس بار بھی فی لیٹر 8.86 روپے تک قیمت بڑھانے کی تجویز دی جو وزیراعظم نے منظور نہیں کی۔

پیٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ اول -