افغان فوج کو ملک سے باہر ٹریننگ دینے  پر غور کر رہے ہیں،نیٹو سیکریٹری جنرل

افغان فوج کو ملک سے باہر ٹریننگ دینے  پر غور کر رہے ہیں،نیٹو سیکریٹری جنرل

  

  برسلز (آن لائن)نیٹو سیکریٹری جنرل یین اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کے بعد ہم افغان فوج کو ملک سے باہر ٹریننگ دینے پر غور کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیٹو وزرائے خارجہ و دفاع کی میٹنگ سے ایک روز قبل آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں نیٹو افواج کے جانے کے بعد کے خطرات کا اندازہ ہے لیکن افغانستان میں رکنے کے خطرات بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے تک نیٹو افواج افغانستان سے چلی جائیں گی لیکن ہم وہاں اپنی سویلین موجودگی برقرار رکھیں گے۔نیٹو افغان فوج کے لیے وسائل کے علاوہ اس کے ایئرپورٹس کی بہتری اور اس کی افواج کو افغانستان سے باہر ٹریننگ دینے کی تجویز پر غور کررہا ہے۔ 

نیٹو سیکریٹری جنرل

مزید :

صفحہ اول -