ڈریپ نے فائزرویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی

ڈریپ نے فائزرویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) پاکستان نے فائزر کی کورونا ویکسین بایو این ٹیک  کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔فائزرنے دو روز قبل ہی بایواین ٹیک ویکسین کے پاکستان میں ہنگامی استعمال کے اجازت کے حصول کیلئے  ڈریپ کو باضابطہ درخواست دی تھی۔فائزرکی کوروناویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں رجسٹریشن بورڈ نے فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ اور ڈریپ بورڈ سے منظوری کے بعد یہ ویکسین بھی عوام کو لگنا شروع ہوجائے گی۔یونیسف کی جانب سے پاکستان کو عالمی ادارہ برائے صحت کے کووکس پروگرام کے تحت فائزرویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں دی گئیں  جو ملک بھر میں جاری کورونا ویکسی نیشن مہم میں استعمال ہوں گی۔آئندہ ماہ جون میں  پاکستان کو ویکسین کی 50 لاکھ سے زائد ڈوز ملنے کا امکان ہے، جس میں سائنوویک، سائنوفام، کین سائنوویکسین، آسٹرازنیکا اور فائزرویکسین شامل ہیں۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچے گی، جون میں پاکستان کو ویکسین کی 50 لاکھ سے زائد ڈوز ملنے کا امکان ہے۔10روز میں کورونا ویکسین کی 35 لاکھ ڈوزپاکستان پہنچ جائیں گی، اس دوران سائنوویک، سائنوفام، کین سائنوویکسین پاکستان پہنچے گی جبکہ جون میں پاکستان کو کوویکس سے 2 بھاری کھیپ ملنے کا امکان ہے۔ 

 ویکسین

  فائزرویکسین

مزید :

صفحہ اول -