ماضی میں (ن) لیگ نے آئی ایم ایف کو  جھوٹے اعداد و شمار پیش کیے، شہباز گل

ماضی میں (ن) لیگ نے آئی ایم ایف کو  جھوٹے اعداد و شمار پیش کیے، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی میں آئی ایم ایف کو مسلم لیگ ن نے جھوٹے اعداد و شمار پیش کیے،طاقتور کا قانون کے سامنے جواب دہ ہونا ہی آئین و قانون کی بالادستی کی مثال ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں نااہل لیگ نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو قصداً جھوٹے اعداد وشمار پیش کیے اور پاکستانی روپے کو مصنوعی طور پر منجمد رکھنے کے لیے قومی خزانے کو بدترین نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے مثبت معاشی اعشاریوں کی نوید عالمی ادارے بھی سنا رہے ہیں جبکہ ن لیگ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پی ٹی آئی نے 773 ملین ڈالرز سرپلس کیا۔شہباز گل نے کہا کہ نااہل ن لیگ نے 5 سالہ دور حکومت میں ایکسپورٹ کا جنازہ نکالا لیکن آج ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کی بدولت ترسیلات زر 24.2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت پر بھاشن بازی کرنے والے آج آئین و قانون کی بات کر رہے ہیں اور طاقتور کا قانون کے سامنے جواب دہ ہونا ہی آئین و قانون کی بالادستی کی مثال ہے۔
شہباز گل 

مزید :

صفحہ اول -