کوئٹہ، تربت میں دہشتگرد ی کے واقعات، 4جوان شہید، 5دہشتگرد ہلاک 

  کوئٹہ، تربت میں دہشتگرد ی کے واقعات، 4جوان شہید، 5دہشتگرد ہلاک 

  

 تربت(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ اورتربت میں ایف سی پردہشت گردحملوں کے2واقعات  ہوئے۔آئی ایس پی آر  کے مطابق دہشت گردوں نے کوئٹہ میں پیراسماعیل زیارت کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعدایف سی اہلکاروں اوردہشت گروں میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا،تربت میں ایف سی کی گاڑی کوبارودی موادسے نشانہ بنایاگیادہشت گردحملے میں ایف سی کے2اہلکارزخمی  ہوئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق   فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گردہلاک ہو گئے اور8زخمی ہوئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے4جوان شہید اور6زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے  مطاق ریاست مخالف عناصربزدلانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ملک دشمن امن اوربلوچستان کی خوشحالی کونقصان نہیں پہنچاسکتے۔ فورسزجانوں کانذرانہ دیکرمذموم ارادوں کوناکام بناتی ر ہیں  گی

دہشت گردی

مزید :

صفحہ اول -