ای سی سی،کورونا ویکسین خریدنے کیلئے این ڈی ایم اے کی130 ملین ڈالر کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور

     ای سی سی،کورونا ویکسین خریدنے کیلئے این ڈی ایم اے کی130 ملین ڈالر کی ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے کوویڈ19 کی عالمگیر وبا سے موثرطریقے سے نمٹنے کی قومی حکمت عملی کے تحت ویکسین کی خریداری کیلئے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو 130 ملین ڈالر(20 ارب روپے)کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کاخصوصی اجلاس پیرکویہاں وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر، وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو، وفاقی وزیرریلویز اعظم سواتی، وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داد،مشیرادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین، معاون خصوصی ریونیوڈاکٹروقارمسعود، سیکرٹری خزانہ اوردیگرسینئیرافسران نے شرکت کی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا یہ خصوصی اجلاس کوویڈ19 کی عالمگیر وبا سے موثرطریقے سے نمٹنے کی قومی حکمت عملی کے تحت ویکسین کی خریداری کیلئے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو 130 ملین ڈالر(20 ارب روپے)کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی فراہمی کیلئے منعقد کیاگیاتھا۔ یہ فنڈز جون 2021 میں ایک کروڑ کوویڈویکسین کی خریداری کیلئے استعمال میں لائے جائیں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے مالی سال میں اضافی فنڈز کی ضرورت کا جائزہ لیا جائیگا اوراس کے مطابق اضافی فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ویکیسن کی فراہمی اورلگانے کی ذمہ داری وزارت قومی صحت، خدمات اورمتعلقہ صوبائی محکمہ ہائے صحت کی ہوگی۔

ااقتصادی رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -