پاکستانی فیملیز اور تاجر اب کویت کاآن لائن انٹری ویزا حاصل کرسکیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی فیملیز اور تاجر اب کویت کاآن لائن انٹری ویزا حاصل کرسکیں گے، ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان،کویت کیدیرینہ تعلقات ہیں، پاکستانی فیملیز اور تاجر اب کویت کاآن لائن انٹری ویزا حاصل کرسکیں گے،تفصیلات کے مطابق کویت کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے ویزے کی بحالی پر ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان،کویت کیدیرینہ تعلقات ہیں جومشترکہ عقائد، اقدارپربنی ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کئی شعبوں میں فروغ پا رہے ہیں،ترجمان کا کہنا تھا کہ اسی جذبے کے تحت کویت نے فیملی اوربزنس ویزا بحال کیے ہیں، دوسرے خلیجی ممالک میں بسنے والے پاکستانی تاجر اب کویت کاآن لائن انٹری ویزابھی حاصل کرسکتے ہیں۔

دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -