چارسدہ میں مخالفین کی فائرنگ سے ماموں بھانجا جاں بحق 

چارسدہ میں مخالفین کی فائرنگ سے ماموں بھانجا جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ)سٹی تھانہ کے حدود میں فائرنگ۔دو افراد جان بحق۔ مقتولین آپس میں ماموں بھانجاہے۔تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ چارسدہ کے حدود غنی خان روڈ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔دونو ں مقتولین آپس میں ماموں بھانجا تھے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔واقعہ کے بعدملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے مستعیث داؤد ولد خالد کی رپورٹ پر ملزم منور شاہ ولد محمد سعید اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف دہرے قتل کیس کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاشی شروع کر دی۔پولیس کو اپنی رپورٹ میں مستعیث نے بتایا کہ وہ ظاہر شاہ اور جواد کے ساتھ بطور گن مین ملازم ہے اور وقوعہ کے وقت وہ مقتولین ظاہر شاہ ولد سخی اور جواد ولد جمشید کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے کہ ملزم منور شاہ نے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جواد موقع پر جان بحق جبکہ ظاہر شاہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہا رگئے۔