نوشہرہ،کینٹ سے مویشی  چو ر رنگے ہاتھوں گرفتار

  نوشہرہ،کینٹ سے مویشی  چو ر رنگے ہاتھوں گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس نے تیز رفتار میں مویشی چوری کرنے والے ملزمان  کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاحسین قادر خان بمعہ پولیس نفری ناکہ بندی پر موجود تھے۔مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ جاری تھی ایک تیز رفتار کو شک کی بنا پر روکا گیا۔جس میں ڈرائیور اور اسکا ایک ساتھی سوار تھے۔جبکہ تیز رفتار میں ایک بکری بھی تھی دونوں سے بکری کے بارے میں معلومات کی گئی جس کے بارے میں کوئی معقول جواب نہ دے سکے جن کو شک کی بنا پر تھانہ کینٹ منتقل کر دیا گیاکچھ دیر بعد حکیم آباد کے رہائشی مجیب الرحمن تھانہ میں اپنی بکری کے چوری کی رپورٹ درج کرنے آیا۔تیز رفتار میں موجود بکری کو پہنچ کر نشاندہی کی کہ یہ اسکی ملکیت ہیملزمان نواب علی ولد یار محمد ساکن بدرشی اور نصیر ولد تسلیم ساکن حکیم آباد  کیخلاف چوری کی رپورٹ درج کر دی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -