آوٹ آف ٹرن پروموشن سے متعلق دائر رٹ پر حکم امتناع جاری 

   آوٹ آف ٹرن پروموشن سے متعلق دائر رٹ پر حکم امتناع جاری 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ نے آوٹ آف ٹرن پروموشن سے متعلق دائر رٹ پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے محکمہ پولیس کو درخواست گزاروں کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا جبکہ فریقین کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے، جسٹس روح الامین خان اور جسٹس میاں عتیق شاہ پر مشتمل دورکنی بنچ نے بیرسٹرمدثر امیر کی وساطت سے دائر رٹ پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی کہ ابتداء میں درخواست گزاروں کی رٹ مسترد کی گئی تاہم درخواست گزاروں کوبعد میں معلوم ہوا کہ اسی نوعیت کے دیگر رٹ درخواستوں میں انٹیرم ریلیف دیاجاچکا ہے۔ عدالت نے قراردیا کہ گیلینٹری پرفارمنس کی بنیاد پر آؤٹ آف ٹرن پروموشن کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے 21جنوری 2021کو کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے تھے تاکہ کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرسکے۔دورکنی بنچ نے رٹ پٹیشن پر فریقین کونوٹسزجاری کرکے جواب طلب کرلیا جبکہ درخواست گزاروں کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا گیا جبکہ کیس پر سماعت ملتوی کردی گئی۔   

مزید :

پشاورصفحہ آخر -