مردان، پولیس کے ہاتھوں 7اشتہاری 3سہولت کار 91 مشتبہ گرفتار

مردان، پولیس کے ہاتھوں 7اشتہاری 3سہولت کار 91 مشتبہ گرفتار

  

 مردان(بیورورپورٹ) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیراکرتے ہوئے 7 اشتہاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے 3 سہولت کاروں سمیت91 مشتبہ افرادکو گرفتارکرکے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹرزاہداللہ خان کا جرام پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی خصوصی احکامات کے پیش نظر سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں تھانہ جبر، شہباز گڑھی، چورہ،شیر گڑھ، تخت بھائی، لوند خوڑ،ہوتی، سٹی، پار ہوتی اور تھانہ خرکی پولیس نے کامیاب کارروائیوں کے دوران07 مجرمان اشتہاری اورجرائم پیشہ عناصر کے03 سہولت کاروں سمیت 91 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارعناصر کے قبضے سے05شارٹ گن،24پستول،228 عدد کارتوس،30گرام آئس  اور 345گرام چرس برآمد کیا گیا۔ ناکہ بندیوں میں پولیس نے چیکنگ کے دوران42مشتبہ افراد کو 107/151 جبکہ49 افراد کو 55/109 کے تحت گرفتارکیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -