صوابی، فائرنگ تبادلے میں ڈی ایس پی کا گن مین اور اشتہاری زخمی

صوابی، فائرنگ تبادلے میں ڈی ایس پی کا گن مین اور اشتہاری زخمی

  

صوابی (بیورورپورٹ)زیدہ پولیس اور مجرم اشتہاری کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈی ایس پی صوابی کا گن مین اور مجرم اشتہاری زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی شوکت خان اور ایس ایچ او شفیع الرحمن خان کی قیادت میں زیدہ پولیس نے موضع ٹھنڈ کوئی میں پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری ہارون احمد ولد سید رحیم شاہ کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اس دوران ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی کا گن مین کانسٹیبل فرقان گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اس دوران پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ملزم ہارون احمد بھی زخمی ہو گیا جنہیں زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ مجروح ملزم پولیس کو اقدام قتل، منشیات اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔دریں اثناء ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او پر مولی سبحان اللہ جدون کی قیادت میں پولیس نے قتل، اقدام قتل کے مقدمات میں پولیس کو چودہ سال سے مطلوب مجرمان اشتہاری نجب گل اور عجب گل ساکنان نارنجی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے جائیداد کے تنازغہ پر اپنے چچا زاد ریخم گل کو قتل کیا تھا۔اسی طرح ایس ایچ او صوابی عجب درانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ اسلحہ کی نمائش پر تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور تین عدد پستول بر آمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پر مولی اور زیدہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -