محکمہ خوراک کی کارروائیاں‘ مزید 27 گرانفروش گرفتار 

      محکمہ خوراک کی کارروائیاں‘ مزید 27 گرانفروش گرفتار 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 27 افراد کو گرفتار کرلیا۔ صوبائی وزیر خوراک عاطف خان‘ سیکرٹری محکمہ خوراک خوشحال خان اور ڈائریکٹر محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور محسن علی شاہ نے مچنی گیٹ‘ گلبہار اور تہکال کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں میں معیار کو چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 27 افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے۔ گرانفروشوں میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ نانبائی‘ قصائی‘ جنرل سٹور و بیکری مالکان اور دیگر فوڈ پوائنٹس مالکان شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ بار بار گرانفروشی کے مرتکب افراد پر بھاری جرمانے عائد کرنے سمیت ان کے دکانوں کو سیل کیا جائے گا۔ انہوں نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز او فوڈ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ شہری علاقوں  سمیت دیہاتی علاقوں میں بھی شہریوں کو معیاری و مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور گرانفروشی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -