فیڈریشن آف چیمبر کی اوچ گاڑی حادثہ پر تشویش کا اظہار

فیڈریشن آف چیمبر کی اوچ گاڑی حادثہ پر تشویش کا اظہار

  

پشاور(سٹی رپورٹر) فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری خیبرپختونخواکے کوارڈنیٹرسرتاج احمدخان نے اوناوچ گاڑی میں جان بحق ہونے والے 9افرادکے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے حادثے میں جاں بحق 9 افراد کوپانچ پانچ لاکھ روپے مالی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ایم اے سب ڈویڑن مستوج کے ذریعے پل کودوبارہ تعمیر جلد شروع کرنے اور آئندہ کوئی ایسے واقعات پیش نہ آسکے موجودہ پل تکنیکی بنیادپرکمزورتھاجس میں سریایہ استعمال نہیں کیاگیاہے جوبھاری لوڈبرداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں اورڈرائیورحضرات کوبھی پابندکیاجائے، کہ لوڈ گاڑیوں پل کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بے شک انسانی جان کا کوئی نعم البدن نہیں ہوتا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے درجات بلند کریں اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔انہوں نے کہاکہ اوناوچ میں اس سیآگے ا ے کے آرایس کی بنائی گئی پل ہیں بھاری لوڈگاڑیوں کے لئے وہ استعمال کیاجائے اوراس پل کی صحیح مرامت تک ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ یوسی یارخون میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولیات کیلئے حکومت نے انقلابی اقدامات اْٹھانے کی ضرورت ہے۔ برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن نے یوسی یارخون کا مثالی امن اور قدرتی حسن کودیکھ کردنگ رہ گیااور یہاں کے مکینوں کی مہمان نوازی حسن اخلاق پوری دنیا کے سیاحوں کو راغب کر رہا ہے،حکومتوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یوسی یارخون ہمیشہ پسماندہ اوربنیادی سہولتوں سے محروم رہاہے سیاحت کوفروع دینے کے لئے عوام کی معاشی حالت بہترکرنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لئے بھی سفری آسانیاں مہیاکرنے کی اشدضرورت ہے۔جہاں اس طرح غیرمعیاری پل بنایاگیاہے وہ فوری طورپردورحاضرکے مطابق تعمیرکیاجائے۔تاکہ ایسے کوئی ناشگوارواقعہ پیش نہ آئے۔انہوں نے ریسکیو1122،آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ اورچترال پولیس کے جوانوں کوبھی خراج تحسین پیش کیاکہ انہوں نے اپنی جان کی بازی لگاکرتین لاشیں دریاسے نکالی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -