مردان،پسکو کی ٹاسک فورس کی کارروائی،179 کنکشن منقطع

مردان،پسکو کی ٹاسک فورس کی کارروائی،179 کنکشن منقطع

  

پشاور (نیوز رپورٹر)مردان سرکل کی ٹاسک فورسز کی کاروائی میں 179کنڈے ہٹائے گئے، 112  افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں،نادہندہ گان سے 28 لاکھ روپوں کی ریکوری کی گئی، بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران  مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 28 لاکھ روپے کی ریکوری کی، 31 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے، 9 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،76 کنڈے ہٹائے گئے،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 28 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں، مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.95ملین روپے کی ریکوری کی،تاجہ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 104کنڈے ہٹائے گئے،کنڈے ڈالنے والے 11 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں،تخت بھائی ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے بقایاجات کی وصولی کے سلسلے میں منقطع شدہ نادہندہ گان سے 37700 روپے جبکہ دیگرنادہندہ گان سے 1507590 روپے وصول کئے گئے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -