کویت کیساتھ دیرینہ تعلقات کی بحالی ناگزیر ہے: فائق شاہ 

      کویت کیساتھ دیرینہ تعلقات کی بحالی ناگزیر ہے: فائق شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کویت کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کویت اور پاکستان کے درمیان گہرے رشتے ہیں جنہیں بحال اور مضبوط ہونا چاہیے، حکمرانوں نے توجہ نہیں دی، پاکستان کے لاکھوں افراد کا روزگار خلیجی ممالک سے وابستہ ہیں، کویت کیلئے تاجروں اور ورکروں کے ویزہ بحالی میں آسانیاں پیدا کی جائیں، امید ہے وزیر داخلہ کے دورے اور کویتی وزیر اعظم سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہو گی تاہم مستقل بنیادوں پر تعلقات استوار رکھنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے، پاکستانی مصنوعات کو ملاوٹ سے پاک کیا جائے تاکہ برآمدات میں رکاوٹ نہ آئے، گزشتہ دس سال سے پاکستانیوں کیلئے کویت کے دروازے بند ہیں یہ تشویشناک امر ہے جسے ختم ہونا چاہیے۔