صوابی،مقام پر دریائے سندھ میں ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی لاشیں بر آمد 

  صوابی،مقام پر دریائے سندھ میں ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی لاشیں بر آمد 

  

صوابی(بیورورپورٹ)ہنڈ کے مقام پر دریائے سندھ میں ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی لاشیں بر آمد کر لی گئی۔ریسکیو1122صوابی کی غوط خور ٹیم نے تین دن تک لاشیں نکالنے کے لئے آپریشن جاری رکھی تاہم اس دوران ڈوبنے والے نوجوانوں ساجدسکنہ مانیری اور نثار سکنہ جمال آباد کی لاشیں پیر کی صبح اٹک کے مقام پر دریائے سندھ سے نکالی گئی۔دونوں نوجوان 29مئی کو ہنڈ کے مقام پر دریائے سندھ میں نہانے کے دوران ڈوب گئے تھے۔ جس پر ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم نے آپریشن شروع کر دی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -