ہائیکورٹ بار انتخابات،شبانہ شیر تنولی ایڈوکیٹ سیکرٹری لائبری منتخب

ہائیکورٹ بار انتخابات،شبانہ شیر تنولی ایڈوکیٹ سیکرٹری لائبری منتخب

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران شبانہ شیر تنولی ایڈوکیٹ سیکرٹری لائبریری منتخب کرلی گئیں۔ پشاورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 29مئی کو منعقد کئے گئے تھے جس میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں پر امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔انتخابات میں سیکرٹری لائبریری کے عہدے کیلئے شبانہ شیر تنولی ایڈوکیٹ بھی امیدوار تھی اورسرکاری سطح پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران انہوں نے 20ووٹ اضافی حاصل کرکے سیکرٹری لائبریری منتخب کرلی گئی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -