پشاور،طلبہ کا کالج اور سکولز امتحانات تین ماہ تک ملتوی کرنے کا مطالبہ

  پشاور،طلبہ کا کالج اور سکولز امتحانات تین ماہ تک ملتوی کرنے کا مطالبہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے مختلف کالجز اور سکولز کے طلباء نے بورڈ امسال بورڈ امتحانات تین ماہ تک ملتوی کرنیکا مطالبہ کر دیا ہے  اس سلسلے میں طلباء نے پشاور تعلیم بورڈ یونیورسٹی روڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے  کہا کہ چالیس دن ہم کالجز  گئے ہے جسکے بعد کورونا کی وجہ سے کالجز بند رہے اور طلباء تعلیم سے محروم رہے اب پشاور تعلیمی بورڈ کی جانب سے امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا جو کسی صورت قبول نہیں کیونکہ کورونا وبا کے باعث کالجز،ٹیوشن سینٹر ز بند ہونے کی وجہ سے طلباء کی تیاری پوری نہیں ہے طلباء نے کہا کہ پشاور تعلیم بورڈ کا امتحان لینا ظلم کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سالانہ امتحان تین ماہ کے بعد لیا جائے تاکہ طلباء اپنی تیاری پوری کر لے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کاردز اور بینرز  بھی اٹھا رکھے جبکہ اس موقع پر صوبائی حکومت اور بورڈ ا انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی طلباء کے احتجاج کے باعث ٹریفک مکمل طور پر جام رہا جسکے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں سڑک کے دونوں اطراف میں  نظر ائی اور شہریوں کو شدید مشکلات سے گزرنا پڑا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -