مرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان کا اجلاس
مردان (بیورورپورٹ)مرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان کا اجلاس زیر صدارت ظاہر شاہ خان منعقدہوا جس میں غلام سرورصراف، حاجی محمد اویس،حاجی محمد حسین، حاجی محبت شاہ،عبدالجبار، سید بادشاہ، محمد فیاض، محمدضیا، شاہ جی، حاجی حکیم خانزادہ کے علاوہ مختلف مارکیٹوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلا س صدر ظاہر شاہ اوردیگرشرکاء نے بابوزئی کاٹلنگ میں ہونے والے دہشت گردی کے المناک حادثے جس میں ایک حوالدار، ایک بچی شہید اور دو سپاہی شدید زخمی ہوگئے تھے کی شدید مزمت کی۔زخمی ہونے والے جوانوں میں ایک منیر محمد ولد اختر گل مرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان کے نائب صدر سید بادشاہ کے رشتہ دار ہے۔اجلاس میں شہید ہونے والے مرحومین کے ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی گئی۔