یونیورسٹی آف لکی مروت کی ترقی اولین ترجیح ہے،انعام اللہ خان

  یونیورسٹی آف لکی مروت کی ترقی اولین ترجیح ہے،انعام اللہ خان

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)دی یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرارانعام اللہ خان نے طلباء پر زوردیاکہ اپنی تمام تر توجہ اپنی پڑھائی مرکوزرکھیں اور اپنا وقت ضائع نہ کریں دی لکی یونیورسٹی آف لکی مروت کو ملکی اور بین الا قوامی سطح پر سامنے لا نا اُن کی اولین تر جیح ہے۔ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گزشتہ روزیہاں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہاکہ دی یونیورسٹی آف لکی مروت میں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں اور اس کو ترقی کے قو می دھارے میں شا مل کر کے علا قے اور ملک کی تر قی میں اپنا کر دا ر ادا کر ینگے۔ طلبہ، اسا تذہ کرا م اور یونیورسٹی انتظامیہ کو در پیش مسا ئل کے حل میں کو ئی بھی کو تا ہی نہیں کی جا ئے گی اور مو جود وسائل کے بہترین طریقے سے استعمال کو یقینی بنا یا جا ئے گااُنہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کی تدریسی اور انتظامی عملہ بھرپور اوردل جوئی سے کررہے ہیں اور ادارے کی کامیابی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اُنہوں نے کہاکہ اس جدوجہد سے عنقریب دی یونیورسٹی آف لکی مروت نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقومی سطح پر اُن کا شمار کیاجائے گا،صرف یہی نہیں بلکہ اُن سے فارغ التحصیل طلباء ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی خدمات سرانجام دیں گے اُنہوں نے طلباء پر زوردیاکہ اپنی تمام تر توجہ اپنی پڑھائی مرکوزرکھیں اور اپنا وقت ضائع نہ کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -