شبقدر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام سراپا احتجاج 

شبقدر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام سراپا احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر میں بجلی کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ عوام سراپا احتجاج۔ شبقدر حلیم زئی کے عوام نے مہمند باجوڑ شاہراہ سمیت رابطہ سڑکیں بھی ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیں ٹرانسپورٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کئی گھنٹوں سڑکیں بند ہونے کے باعث  مریضوں مسافروں سرکاری ملازمین کو سخت تکلیفات پہنچ گئی کئی کلومیٹر پیدل سفر کیا تفصیلات کیمطابق  تحصیل شبقدر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شبقدر کے لاکھوں عوام کی زندگی عذاب بن گئی شدید گرمی میں دن رات بجلی بندش کے باعث چھوٹے بچوں گھریلوں خواتین مختلف امراض میں مبتلا بیماروں کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے بجلی کی طویل بندش  اور مچھروں کی بھرمار کے باعث آرام میں بھی حلل پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ ذہنی امراض میں مبتلا ہو گئے ہیں شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے باعث عوام میں سخت غم و غصہ پایا گیا اور احتجاجن شبقدر حلیم زئی کے مقام پر مہمند باجوڑ شاہراہ پر بڑے بڑے پتھر لکڑیاں چارپائی  اور دیگر اشیا رکھکر ہر قسم ٹریفک کیلئے کئی گھنٹوں بند رکھا جس کی وجہ سیگاڑیوں میں بیٹھے سواریوں ٹرانسپورٹروں اور سرکاری ملازمین مریضوں کو سخت گرمی میں  پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کئی گھنٹوں شاہراہ اور رابطہ سڑکوں کی بندش کے باعث مہمند باجوڑ اور مضافاتی علاقوں کے لوگوں نے کئی کلومیٹر پیدل سفر کیا مظاہرین نے  حلقہ این اے 23کے ایم این اے اور محکمہ واپڈا کے افسران کو  سخت بد دعا ئیں دی  مرکزی حکومت اور  محکمہ واپڈا کے اعلی حکام سے بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور سخت گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ بار بار ٹریپنگ اور کم وولٹیج کا سلسلہ ختم نہ کرنے کی صورت میں سخت گیر احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی دھمکی دیدی