ضیاء اللہ بنگش کے زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا اجلاس

ضیاء اللہ بنگش کے زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا اجلاس

  

 کوھاٹ (بیورورپورٹ) ایم پی اے و چیئر مین ڈیڈک کوہاٹ ضیاء اللہ بنگش کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں اور جاری سکیموں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے شرکت کی اور چیئر مین ڈیڈک کوہاٹ ضیاء اللہ بنگش کو ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حلقہ پی کے 82 میں سڑکوں کی مد میں 23 کروڑ کی لاگت سے مختلف سکیموں پر کام جاری ہے۔ اجلاس کے دوران لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ کی اپگریڈیشن و تعمیر سے متعلق بھی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لیاقت میموریل ہسپتال کے لئے 3 کروڑ روپے کا فنڈ ریلیز ہوچکا ہے جسے جون کے مہینے تک استعمال کیا جائے گا جبکہ اگلے سال بجٹ میں مزید فنڈز مختص کیے جائیں گے۔اجلاس میں حلقہ پی کے 82 میں دیگر سڑکوں اور سکولوں کی اپگریڈیشن و نئے سکولوں کے تعمیراتی منصوبوں پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ تمام افسران اس سلسلے میں اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام جاری ترقیاتی سکیموں کو معیاری اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -