پشاور،لیکچررز کا پبلک سروس کمیشن کی نئی پالیسی کیخلاف مظاہرہ

پشاور،لیکچررز کا پبلک سروس کمیشن کی نئی پالیسی کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے لیکچرز نے حکومت کی جانب سے  پبلک سروس کمیشن کی نئی پالیسی کے خلاف صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں کثر تعداد میں لیکچرز نے شرکت کی  اور پبلک سروس کمیشن  کے نئے پالیسی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پبلک سروس کمیشن کی نئی پالیسی کسی صورت منطور نہیں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے بغیر لیکچرز انٹرویو  تعلیم دشمن اقدام ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم فیل،پی ایچ ڈی اور ایم اے کی حثیت ختم نہ کی جائے اور ٹیسٹ کے بغیر لیکچرز کے بھرتی کا عمل نہ کیا جائے  اور لیکچرز کی میرٹ پر ٹیسٹ کے تحت بھرتی کی جائے بصورت دیگر اپنی ڈگریاں پلک سروس کمیشن کے دفتر کے سامنے جلائنگے۔