آئندہ ماہ پاکستان کو کورونا ویکسین کی 50 لاکھ سے زائد ڈوز ملنے کا امکان

  آئندہ ماہ پاکستان کو کورونا ویکسین کی 50 لاکھ سے زائد ڈوز ملنے کا امکان

  

 اسلام آباد (آن لائن)آئندہ ماہ جون میں  پاکستان کو ویکسین کی 50 لاکھ سے زائد ڈوز ملنے کا امکان ہے، جس میں سائنوویک، سائنوفام، کین سائنوویکسین، آسٹرازنیکا اور فائزرویکسین شامل ہیں۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچے گی، جون میں پاکستان کو ویکسین کی 50 لاکھ سے زائد ڈوز ملنے کا امکان ہے۔10روز میں کورونا ویکسین کی 35 لاکھ ڈوزپاکستان پہنچ جائیں گی، اس دوران سائنوویک، سائنوفام، کین سائنوویکسین پاکستان پہنچے گی جبکہ جون میں پاکستان کو کوویکس سے 2 بھاری کھیپ ملنے کا امکان ہے۔ 

 ویکسین

مزید :

صفحہ اول -