کورونا،43اموات،18 سال  عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ

   کورونا،43اموات،18 سال  عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 43 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20779 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 3 ہزار 947 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن 3 جون سے شروع کی جائے لہٰذا ویکسین کے اہل عمر کے افراد اپنے آپ کو جلد از جلد رجسٹرڈ کروائیں۔دوسری جانب وزارت صحت نے فائزر کمپنی کی ایم آر این اے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ فائزر کمپنی نے بھی ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ایم آر این اے ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی۔ پاکستان میں فائزر کی خوراکیں جولائی یا اگست تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ویکسین کی سٹوریج کیلئے 23 الٹرا کولڈ چین فریزر خرید لئے گئے۔ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ فائزر ویکسین کم قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔

کوروناوائرس

مزید :

صفحہ اول -