جب تک کشمیر، فلسطین میں مظالم جاری ہیں امن کا خواب شرمندہ تعمیر نہیں ہوسکتا: چودھری سرور 

جب تک کشمیر، فلسطین میں مظالم جاری ہیں امن کا خواب شرمندہ تعمیر نہیں ہوسکتا: ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے 2اراکین امر یکی کانگر یس،امر یکی سینیٹر اور4میئرز کی ملاقات۔پاک امریکہ تعلقات،مسئلہ فلسطین اور کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔امر یکی عہدیداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج اور عوام کی قر بانیوں اور امن کیلئے کردار کو سراہا۔گور نر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے دورہ امر یکہ کے دوران کیلیفورنیامیں امر یکی کانگر یس کے رکن لیوکورا،کانگر یس ویمن نور ما ٹارس،امر یکی سینیٹر جاشن منیومن،میئر آف اناہیم ہیری سدھو،میئر آف آرٹیسا علی سجاد تاج،میئر آف یاربا لنڈا پیگی ہانگ اورمیئر پروٹیم کارلوس روڈریگز سمیت دیگر نے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرو رنے امر یکی عہدیداروں کو کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کے قتل عام،معصوم کشمیری اور فلسطینی عوام پرمظالم،امن کے لیے پاکستان کے کردار اور کورونا سمیت دیگر ایشوز پر کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بتایا۔امر یکی کانگر یس کے رکن لیوکورا،کانگریس ویمن نور ما ٹارس،امر یکی سینیٹر جاشن منیومن اور دیگر نے افغان امن عمل اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے لئے امر یکہ پاکستان کی بھر پور مدد جاری رکھے گا او ر جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی امر یکہ اس کا ضرور نوٹس لے گا۔امر یکی عہدیداروں نے کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات کو بھی سراہا۔امر یکی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کیساتھ کھڑا ہے اور آج بھارتی آرمی چیف سمیت عالمی ادارے بھی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغان امن عمل کے لیے پاکستان نے جو قر بانیاں دی ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ اْنہوں نے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ وہ بھارت اور اسرائیل پر سفارتی دباؤ ڈالے تاکہ کشمیر اور اسرائیل میں جاری مظالم کا مکمل خاتمہ ہو سکے ا چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آج بھی سب کو امن کا پیغام دے رہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ امر یکی صدر جوبائیدن نے اقتدار میں آنے سے پہلے مسئلہ کشمیر کے حل کا وعدہ کیااب وہ اقتدار میں آچکے ہیں ہم توقع کرتے ہیں کہ جو بائیڈن وعدے کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر یں گے۔ اْنہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر اور فلسطین میں مظالم جاری رہیں گے امن کا خواب کبھی شر مندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔ اْنہوں نے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ وہ مزید تباہی کا انتظار نہ کر ے کشمیر اور فلسطین کے عوام کو مظالم سے نجات دلائی جائے۔

چودھری سرور  

مزید :

صفحہ آخر -