عالمی برادری فلسطینیوں کو حق خودارادیت دینے میں اپنا کردارادا کرے: عارف علوی 

عالمی برادری فلسطینیوں کو حق خودارادیت دینے میں اپنا کردارادا کرے: عارف ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان اور اردن کے مابین دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع، تجارت، ثقافت اور معیشت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات دریافت کرنے کی ضرورت ہے عالمی برادری فلسطینیوں کو ان کے حق خودارادیت دینے میں اپنا کردار ادا کرے صدر عارف علوی سے اردن اور فلسطین میں پاکستان کے نامزد سفیر جنرل (ر) سجاد علی خان نے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ نامزد سفیر باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں اردن کے ساتھ باہمی تعاون مضبوط بنانے پر توجہ دیں انہوں نے کہاکہ نامزد سفیر دونوں برادر ممالک کے مابین اعلی سطحی تبادلے بڑھانے کیلئے کام کریں نامزد سفیر اردن میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں صدر مملکت نے پاکستان اور اردن کے مابین دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ دفاع، تجارت، ثقافت اور معیشت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے پاکستان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے، عالمی برادری فلسطینیوں کو ان کے حق خودارادیت دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔

عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -