کراچی، اندرون سندھ کا لعدم مذہبی جماعت کے 115افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنیکا فیصلہ 

کراچی، اندرون سندھ کا لعدم مذہبی جماعت کے 115افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سمیت اندرون سندھ میں کالعد م مذہبی جماعت کے دھرنوں کے معاملے پر کالعدم مذہبی جماعت کے 115 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنیکافیصلہ کرلیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی کمیٹی کی جانب سے کیسز  کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا، فورتھ شیڈول کیلئے نام فائنل کرنے والی کمیٹی میں ضلعی ایس ایس پیز اورڈپٹی کمشنرز شامل ہیں، تمام نام محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے مقدمات اور انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد تجویز کیے گئیتھے۔حکام نے مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی نے پولیس اور انتظامیہ سے ملنے والے ناموں کو محکمہ داخلہ بھیج دیاہے، یہ تمام افراد حالیہ دھرنوں میں مبینہ طور پر ملوث رہے ہیں،گزشتہ ہفتے محکمہ داخلہ سندھ کو سی ٹی ڈی کی جانب سے خط لکھ دیا گیا تھا۔حکام نے مزید بتایا کہ کالعدم مذہبی جماعت سمیت دیگر فورتھ شیڈول کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا، 61 ایسیافرادکو فورتھ شیڈول کیلئے نامزد کیا گیا ہے جن کا نام کبھی پہلے اس میں نہیں تھا، 76افراد کو فورتھ شیڈول سے نکالنے جبکہ 131کو دوبارہ شامل کرنیکیلیے لکھا گیا ہے۔ فورتھ شیڈول میں شامل کرنیکیلیے18افراد کے کیسز  تعطل کا شکار ہیں، پاکستان مخالف نعرے لگانے پر کالعدم قو م پرست جماعت کے 18افراد کو بھی فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔حکام کے مطابق فورتھ شیڈول میں کسی بھی شخص کا نام 3 سال کیلئے شامل کیا جاتا ہے۔
فورتھ شیڈول

مزید :

صفحہ آخر -