یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز اورسٹی ٹریفک کے درمیان  مفاہمت کی یادداشت پر دستخط 

یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز اورسٹی ٹریفک کے درمیان  مفاہمت کی یادداشت پر ...

  

لاہور (پ ر)ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی اولین ذمہ داری طلبا کی سماجی تربیت اور ان کی نصابی ضروریات کی تکمیل ہے اور اسی سے طلبا کو معاشرتی ذمہ داریوں اور فرائض سے بھی روشناس کروایا جاسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز اورسٹی ٹریفک کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں ان کی بہترین تربیت سے ہی ہم انہیں ٹریفک اور دیگر قوانین کی آگاہی باآسانی فراہم کر سکیں گے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) حماد عابد نے کہا کہ ٹریفک کنٹرول سٹاف کی ذمہ داری صرف ٹریفک کے امور کی انجام دہی ہی نہیں ہے بلکہ عوام کو ٹریفک کے قوانین سے آگاہی فراہم کرنا بھی ان کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے نظام کو موثر بنانے اور اس ضمن میں خرابیوں کو دور کرنے کے لیے ٹریفک عملے کو ہر ماہ بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا جاتا ہے اور امید ہے کہ اس سے ٹریفک سسٹم مزید بہتر ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث ٹریفک چالان سے متعلقہ امور کو آن لائن بھی کیا گیا ہے جس سے عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ یونیک گروپ کے وفد میں ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری اور ریاض الحق شامل تھے۔ 

دستخط

مزید :

صفحہ آخر -