ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر  ڈاکٹر سمیرا رحمان بطور ممبر پنجاب  ہائر ایجوکیشن کمیشن نامزد

 ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر  ڈاکٹر سمیرا رحمان بطور ممبر پنجاب  ہائر ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان کو بطور ممبر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) 4 سال کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن (ایچ ای ڈی) پنجاب نے منگل کے روز پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) کے ممبر کی حیثیت سے ڈاکٹر سمیرا رحمان کی نامزدگی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا۔واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے  انگلینڈ سے انٹرپرنیورشپ میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔ اس سے قبل وہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کی بھی ممبر تھیں۔ نجی شعبے میں، وہ چودھری محمد اکرم سینٹر برائے انٹرپرینیورشپ کی ڈائریکٹر ہیں۔ ڈاکٹر سمیرا پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنھوں نے انٹرپرینیورشپ میں پی ایچ ڈی کی۔

 سمیرا رحمان

مزید :

صفحہ آخر -