عمران خان نے 13ء میں اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ملکر ہماری حکومت گرانے کی کوشش کی: احسن اقبال 

عمران خان نے 13ء میں اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ملکر ہماری حکومت گرانے کی کوشش کی: احسن ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کسی صورت کینسل نہیں ہونے دینگے۔عمران خان نے 2013ء میں بین الاقوامی اور ملکی اسٹبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ہماری حکومت گرانے کی کوشش کی۔آپ پاکستان کی دشمن لابیز کے ساتھ مل کر پاکستان کے ساتھ مسائل پیدا کرتے رہے۔ہم پیپلز پارٹی سے لڑائی نہیں چاہتے ہمارا اصل حدف عمران خان ہے۔ اہمیں اس وقت پارلیمینٹ پر حملے پر عمران خان پر آرٹیکل چھ لگانا چاہیے تھا۔پی ڈی ایم کا پہلے دن سے ایک ہی حدف تھا آئین کی حکمرانی۔پی ڈی ایم سے پی پی اور اے این پی کے نکلنے کا دکھ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے مزید کہاپی ڈی ایم کی آٹھ جماعتیں پہلے سے مضبوط ہیں۔اگر یہ ملک آئین پر چلے گا تو سب کو فائدہ دے گا۔: اگر آئین پر نہیں چلے گا تو نقصان ہوگا۔مفاہمت اس ملک کو آئین کے نظام پر چلانے پر ہے۔مضاہمت اس ملک کو آئین سے ہٹانے پر ہوگی۔عمران خان کی حکومت پاکستان کے لئے بوجھ ہے۔عمران حکومت اس تعفن کی طرح جتنی دیر پڑے گی بدبو مارے گی۔اس کو جتنی جلدی دفنا دیا جائے بہتر ہے۔ن لیگ کا نقطہ یہ ہے ستر سال ضائع ہوگئے ہیں اگلے ستر سال ضائع نہیں ہونے دینے۔: اسی میں فوجی،عدلیہ اور ملک کا بھلا ہے۔سیاست اور معیشت ٹھیک نہیں ہوگئی تو پوری دنیا کا اسلحہ اکھٹا کرلیں پاکستان کا دفاع نہیں کیا جاسکتا۔بجٹ سے ڈیڑھ مہینے پہلے وزیر خزانہ بدل دیا گیا۔عمران خان سے حکومت چلتی نہیں ہے ایک ایک وزیر کو پھٹکتے ہیں۔ مسئلہ ڈرائیور ہے ہم نے ڈرائیور کو نکالنا ہے۔عمران خان آپ نے تیرہ ہزار ارب کے نئے قرضوں کا بوجھ قوم پر ڈالا ہے۔آپ تین سالوں میں تیرہ ہزار ارب کے قرضے لے چکے ہیں۔ہمارے قرضوں کے عوض جو پراجیکٹس لگے ان سے کام ہوا۔ آپ ٹیکس اکھٹا کرنے اور اپنے اخراجات کنٹرول کرنے پر ناکام رہے۔آپ لوگوں کو اپنے بھاشن سے دھوکہ نہیں دے سکتے۔ آپ بتائے عام آدمی کیلئے کیا کیا ہے۔آپ کی حکومت نے معاشی بحالی نہیں بربادی کی ہے۔آپ کی زبان پر سی پیک کا نام ہے اندر سے اس کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔جن لوگوں نے آپ کی فنڈنگ کی ہے وہ نہیں چاہتے کہ سی پیک چلے۔پاکستان میں لانگ ٹرم پر عمل نہیں کرنے دیا جاتامینڈیٹ چرا لئے جاتے ہیں۔پچھلے چند روز سے تحریک انصاف نے پی آر کمپین لانچ کی ہے۔پانچ ارب روپے اس کمپین کے لئے رکھے گئے ہیں۔مہنگائی بے روز گاری اور غربت سے غریب آدمی دو وقت کی روٹی نہیں کمارہے۔ جب یہ کہتے ہیں معیشت کو چار چاند لگ رہے تو لوگوں کے ذخموں پر نمک ڈالتے ہیں۔وزیر اعظم نے پچھلے پچیس تیس سال میں چندے اور خیرات کا کام سیکھا ہے۔ گیاروہ پانچ سالہ منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا منصوبہ تھا۔ہم نیتین ہزار ارب روپے ڈویلپمنٹ کیلئے رکھے تھے۔تین سال ہوگئے حکومت بارھویں پانچ سالہ منصوبے کو پورے نہ کرسکے۔ہم نے دلجمعی کے ساتھ عوام کے لئے کام کیا۔عمران صاحب پاکستان میں لانگ ٹرم منصوبہ بندی ن لیگ نے کی ہے۔آپ جیسے لیڈر نے اس ملک کو تباہ کیا۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -