پاکستان سے محدود تعداد میں عازمین حج بھیجے جائینگے، نور الحق قادری
کرمانوالہ (این این آئی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ سعودی حکومت نے حج کے بارے تا حال کسی واضح پالیسی کا اعلان نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے تا حال ابھی تک امسال حج بیت اللہ کے بار ے حتمی طور پر کسی واضح پالیسی کا اعلان نہیں کیا تاہم سعودی حکومت کے مطابق60ہزارغیر ملکیوں کو حج فریضہ ادا کرنے کی سعادت حاصل ہو گی اس سلسلہ میں پاکستان محدود تعداد میں عازمین حج کو بھیجنے کے انتظامات کی تیاری کر سکتا ہے۔ وزیر برائے مذہبی امور پیر قاری نور الحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو خوش نصیب بھی حج پر جائے گا اسے کورونا ایس او پیز کے مطابق جانا ہوگا اور اس کیلئے کرونا ویکسین بھی لازمی ہوگی۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور قاری نور الحق نے کہا کہ وزارتِ خارجہ اور وزارتِ مذہبی امور پاکستان میں لگائی جانیوالی چین کی ویکسین کی منظوری کے معاملے پرسعودی عرب کی حکومت سے بات چیت کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ جیسے ہی سعودی حکومت نے کوئی واضع حج پالیسی کا اعلان کر دیا فوری طور پر عوام کو خوش خبری سنادی جائے گی۔
نور الحق قادری